کراچی میں 17 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او منگھو پیر غلام حسین کورائی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا ہے جبکہ متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

غلام حسین نے مزید بتایا کہ حقائق تحقیقات کے بعد معلوم ہوں گے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں