رافعہ حیدر کو پاکستان ویمنز کرکٹ کا ہیڈ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور:(دنیا نیوز) سابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پاکستان ویمنز کرکٹ کا ہیڈ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق رافعہ حیدر کو تانیہ ملک کی جگہ پاکستان ویمنز کرکٹ کی نئی سربراہ مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے چند روز قبل تانیہ ملک نے پاکستان ویمنز کرکٹ کے ہیڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں