جھل مگسی جیپ ریلی کا آخری روز، شائقین کی بڑی تعداد اُمڈ آئی

جھل مگسی: (دنیا نیوز) جھل مگسی جیپ ریلی کا آج تیسرا اور آخری روز ہے، سخت سردی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد ریس دیکھنے جھل مگسی پہنچ گئی۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے، کوالیفائنگ راؤنڈ میں 64 گاڑیاں شامل تھیں، چار خواتین ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔

ایونٹ کے آخری روز سب سے پہلے فیصل شادی خیل کی گاڑی ریس کیلئے روانہ ہوئی، پری پیڈ کیٹیگری میں 29 ریسر حصہ لے رہے ہیں، پری پیڈ کیٹیگری میں معروف ریسر نوابزادہ نادر خان مگسی، صاحبزادہ سلطان، نوابزادہ جعفر خان مگسی شامل ہیں۔

ڈیزرٹ چیلنج ریس کے ٹریک کا فاصلہ 170 کلومیٹر رکھا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریسر فیصل شادی خیل کا کہنا تھا کہ جھل مگسی ٹریک پاکستان کے مشکل ترین ٹریکس میں سے ایک ہے، کافی کھلا ٹریک ہے، جہاں گاڑیوں کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے، ہماری کیٹیگری میں 7 سے 8 ریسرز میں سخت مقابلہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں