کراچی کے تمام اداروں میں ہاکی ٹیموں کو بحال کرائیں گے: خواجہ اظہارالحسن

کراچی: (دنیا نیوز) ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ کراچی میں تمام اداروں میں ہاکی کی ٹیموں کو بحال کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔

ہاکی ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرخواجہ اظہارالحسن نے ایسوسی ایشن کے دیگرعہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے، حکومتوں نے ہاکی کو وہ اہمیت نہیں دی جو دینی چاہئے تھی، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا منشور کتابچہ کی صورت میں لائیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے، ڈیپارٹمنٹل ہاکی کو فروغ دیں گے، ہاکی میں گرانٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرکے ہاکی کے لئے فنڈنگ میں اضافہ کرائیں گے، تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ کے لئے کام کیا جائے گا، خواتین کی ہاکی کے لئے بھی کام کریں گے، فری ٹریننگ کیمپ لگائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں