مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے: مراد علی شاہ
سیہون شریف: (دنیانیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مدارس ایکٹ پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاھ نے سیہون میں ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس ایکٹ آفیشل گزٹ میں آیا ہے، صدر نے دستخط کئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی آزادی کیلئے امریکی بیان بارے کہا کہ امریکا آکر عمران خان کو آزاد کرالے، بانی پی ٹی آئی کوعدالت سے جج ہی آزاد کرسکتے ہیں، اگربانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلاء سے بات کرے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی پر کیس نہیں تو وہ پریشان کیوں ہوتے ہیں، اپنے وکیلوں سے بات کریں۔