انڈس ہائی وے پر 2 کاروں اور مزدا گاڑی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

میھڑ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے گل محمد واہ کے قریب دو کاروں اور مزدا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی افراد جائے وقوعہ پڑے رہے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق ہائی وے پر مزدا خراب ہونے کے باعث مزدور اس کو ٹھیک کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار آکر مزدا سے ٹکرا گئی، اس کے پیچھے آنے والی کار خود کو بچاتے ہوئے گڑھے میں گر گئی۔

جاں بحق افراد کی شناخت ڈرائیور محمد جمالی اور کنڈیکٹر گل حسن جمالی کے طور پر ہوئی، دونوں جاں بحق افراد کا تعلق ککڑ سے بتایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں