پہلے کہہ چکے مدارس بل کا مسئلہ حل ہوچکا، تمام بورڈز کی بات مان لی: طاہر اشرفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں مدارس بل کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے آرڈیننس بھی آ گیا ہے، جو مدارس ڈی جی آر ای سے رجسٹر ہونا چاہتے ہیں ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو مدارس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا چاہتے ہیں ہو سکتے ہیں، تمام بورڈز کی بات مان لی گئی ہے، دینی مدارس کے نصاب میں حکومت نے نہ تو عمل دخل کیا نہ ہی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں