2025 بلوچستان کیلئے امن، خوشحالی کا سال ہو گا: گورنر بلوچستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم 2024 کو الوداع اور 2025 کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے نئے سال 2025ء کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنی بری عادتوں اور کوتاہیوں کو خیرباد کہنا ہوگا، ہمیں بہتر کارکردگی کیلئے مثبت عادات اور جدیدیت سے ہم آہنگ نئی تکنیک اختیار کرنا ہوں گی۔

جعفر مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ برس معاشی عدم استحکام، بدامنی، مہنگائی اور بیروزگاری کے حوالے سے مشکل سال رہا، امید ہے کہ 2025 بلوچستان کیلئے دیرپا امن، خوشحالی اور ترقی کا سال ہو گا، مثبت تبدیلی اور پائیدار ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ عوام نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔

گورنر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اعتبار سے دنیا مسلسل وحدت کی جانب گامزن ہے، ہم مزید تضادات، تنازعات اور نفرتوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، ہمیں برابری اور مساوات پر مبنی صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں