ملک میں سیاسی استحکام ضروری، مزید لشکر کشی کا متحمل نہیں ہوسکتا: طارق فضل چودھری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مزید لشکر کشی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک میں سیاسی استحکام لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، تحریک انصاف دور میں ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا۔