کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پاکستان خلاف چوتھی وکٹ 307 رنز پر گر گئی
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 4 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنالیے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کو 61 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم ایڈن مارکرم 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بعدازاں ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ڈراپ کر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
قومی ٹیم
پاکستانی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، خرم شہزاد، میر حمزہ اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔