پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند
لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔
موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار اور کوٹ مومن تک بند کردی گئی جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد پر بھی ٹریفک کی آمدورفت نہیں ہو رہی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 11 لاہور سیالکوٹ کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ رات کے وقت سفر سے گریز کریں اور صبح کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔