اسرائیل فورسز کی غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری، مزید 3 فلسطینی شہید، 40 گرفتار

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے مزید تین فلسطینی شہید کر دیئے۔

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے سے چالیس افراد گرفتار کر لئے، حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسرائیلی خلاف ورزیاں رکنے تک سیزفائر کا دوسرا مرحلہ نہیں ہو گا۔

غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے اردن کی سرحد کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، ستمبر سے بند کراسنگ آج کھولی جائے گی، اسرائیل نے دو ماہ کے دوران 738 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ غزہ میں انسانی امدادی قافلے محدود رسائی کے باعث پھنس گئے ہیں، شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، ہسپتالوں میں ادویات اور ایندھن کی شدید قلت سے مریضوں کی حالت بگڑنے لگی ہے۔

زخمیوں کی منتقلی ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گئی ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث اقوام متحدہ نے جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی اپیل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں