نوجوان نسل کو درست تاریخی حقائق اور قومی بیانیے سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوان نسل کو درست تاریخی حقائق اور قومی بیانیے سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی فریب اور منظم ہتھکنڈوں سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، محدود کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا حقائق کے منافی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق پھیلائے گئے تصورات اور زمینی حقائق میں فرق کو سمجھنا ضروری ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے منظم جھوٹے بیانیے پھیلا کر نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے پیدا کئے گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد اور انتشار کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں