ٹینس کی دنیا کا انوکھا مقابلہ، ارینا سبالینکا اور نک کرگیوس آمنے سامنے
دبئی: (ویب ڈیسک) ٹینس کی دنیا میں اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے میں ویمن ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا آسٹریلیا کے نک کرگیوس کا سامنا کریں گی۔
ٹینس کی دنیا میں مرد اور خاتون کا یہ مقابلہ دبئی میں اتوار کو ہوگا، 27 سالہ ارینا سبالینکا 30 سال کے سابق ویمبلڈن فائنلسٹ کرگیوس کے خلاف ٹینس کے نمائشی میچ میں مد مقابل ہوں گی، مرد اور خاتون کے درمیان ہونے والی یہ جنگ اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔
ورلڈ نمبر 13 آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ستمبر میں یو ایس اوپن کے دوران ویمن ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو مقابلے چیلنج دیا تھا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی، کرگیوس نے یہ دعوی ٰ بھی کیا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔
سبالینکا نے حریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرگیوس کے چلینج کو قبول کرنے کیلئے تیار ہیں، اس مقابلے کیلئے پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنا ان کیلئے باعث فخر ہوگا، وہ کیریئر کی بہترین ٹینس کرگیوس کے خلاف ہی کھیلیں گی۔