گوجرانوالہ: گھر میں قائم پتنگ سازی کی فیکٹری پکڑی گئی، 3 ملزم گرفتار
گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں قائم پتنگ سازی کی فیکٹری پکڑی گئی، تین ملزم گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں خورشید، اشفاق اور فیضان شامل ہیں، ملزمان نے بھاری مقدار میں پتنگیں اور پتنگ سازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں خورشید، اشفاق اور فیضان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 1 ہزار تیار اور 7 ہزار خام پتنگیں برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کا سامان بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔