ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ، مہنگائی اور بدترین معاشی حالات پر عوام سیخ پا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی ریال کی تاریخی گراوٹ کے باعث ہونے والی مہنگائی اور بدترین معاشی حالات پر عوامی غصہ بڑھ گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بڑے مظاہرے پھوٹ پڑے، احتجاج کے دباؤ پر ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ محمد رضا فرزین مستعفیٰ ہوگئے۔
احتجاج کے باعث متعدد علاقوں میں دکانداروں نے دکانیں بند رکھیں، یہ علاقے تاریخی طور پر ایران میں سیاسی تحریکوں کے مرکز سمجھے جاتے ہیں۔
احتجاجی مظاہرے اصفہان، شیراز اور مشہد تک پھیل گئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرے 2022ء کے بعد سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔