سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں بڑی کرپشن کا انکشاف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا سیف ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سندھ میں 27 ارب کے سولر انرجی پراجیکٹ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیاں رپورٹ کی گئیں۔
حکام پلاننگ ڈویژن سندھ کا کہنا ہے کہ سولر پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت ملے ہیں، پراجیکٹ کی دو مرتبہ انکوائریز مکمل کی گئی ہیں، پراجیکٹ کے تحت غریب لوگوں کو سولر پینل ملنے تھے، بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہر لیول پر پائی گئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی سیف ابڑو نے کہا این جی اوز کی سلیکشن بغیر ٹینڈر کے کچھ لوگوں میں بندر بانٹ کی گئی، 21ہزار روپے میں ملنے والا پینل 60 ہزار میں لیا گیا۔