سانحہ گل پلازہ، شہدا کے لواحقین کی مدد کا سلسلہ شروع ہو گیا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں شہدا کے لواحقین کی مدد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ روپے دے رہے ہیں، جن کا کاروبار ختم ہو گیا انہیں 5، 5 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دو ماہ کا ٹارگٹ ہے، متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں فراہم کریں گے، سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا گل پلازہ میں دوبارہ اتنی ہی دکانیں بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گل پلازہ کو 2 سال میں دوبارہ بناکر دیں گے، سڑکوں کی تعمیر اور ڈرینج کیلئے میئر کراچی کو 13 ارب روپے دے رہے ہیں، میئر کراچی کو ہدایت دی صرف پیچ ورک نہ کریں بلکہ ڈرینج مکمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں