معروف نیپالی اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

کھٹمنڈو:(دنیا نیوز) نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کو طبیعت خرابی کے باعث ناروِک ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیرِعلاج تھے۔

ہسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، دوران علاج ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے۔

راجندر بہادر سنگھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اداکار کی ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے، انہوں نے کئی دہائیوں کے دوران نیپالی، بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔

اداکار نے  300 سے زیادہ نیپالی فلموں میں نظر آئے اور انہوں نے کئی ہندی، تامل پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں