عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر گفتگو

دوحہ: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔۔

قطری وزیر اعظم نے مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا، اور سفارتی ذرائع سے اختلافات پر قابو پانے کیلئے دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں