عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالراضافے سے 5 ہزار 20 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ ایسویشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ4 ہزار 544 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی بھی 346 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 615 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں