اوکاڑہ : کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او ہسپتال میں دم توڑ گیا

اوکاڑہ:(دنیا نیوز) دو روز قبل کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایس ایچ او ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد طارق کو پیٹ میں تین گولیاں لگیں اور وہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

دوسری جانب فائر کرنے والے کانسٹیبل کو پولیس نے چند گھنٹے بعد گرفتار کر لیا، شہید ایس ایچ او بصیرپور کا رہائشی تھا جب کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں