فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رولز 2026 کے مسودے، انفراسٹرکچر مرمت کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بورڈ آف گورنرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رولز 2026 کے مسودے اور انفراسٹرکچر مرمت کی منظوری دے دی۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا 44 واں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس نے شرکت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اکیڈمی کی کارکردگی اور ایجنڈا آئٹمز پر بورڈ کو بریفنگ دی۔

اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف گورنرز نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رولز 2026 کے مسودے پر غور کیا، بورڈ نے اکیڈمی کے انفراسٹرکچر کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق ایجنڈا آئٹم کی منظوری دے دی۔

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے سال 2023-2024 کی سالانہ رپورٹ بورڈ کے سامنے پیش کی۔

اعلامیہ کے مطابق بورڈ نے عدالتی تعلیم کے فروغ اور جوڈیشل افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا

بورڈ نے ججز کو غیر ملکی ثالثی فیصلوں سے متعلق تربیت دینے پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں