بنگلا دیش کا وزیراعظم کون بنے گا؟ پارلیمانی انتخابات کا میدان آج سجے گا

ڈھاکہ: ( دنیا نیوز) کون بنے گا بنگلا دیش کا وزیراعظم؟ پارلیمانی انتخابات کا میدان آج سجے گا۔

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اتحادیوں کا جماعت اسلامی اور حامیوں سے جوڑ پڑے گا، طارق رحمان میدان ماریں گے یا شفیق الرحمان ؟ عوام فیصلہ آج دیں گے، پچاس سیاسی جماعتیں اور دو ہزار سے زائد آزاد امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

تین سو نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوں گے، پارلیمنٹ میں پچاس نشستیں خواتین کیلئے مخصوص ہیں، نوے فیصد پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے، نو لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی پارٹی الیکشن سے آؤٹ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں