سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی

کراچی: (دنیا نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ستمبر 2020ء سے جنوری 2026ء تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق 65 ماہ میں ان کھاتوں میں 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، ان میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال کئے جاچکے ہیں اور مزید 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں