امریکی نشریاتی ادارے کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا، متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقاتی تجزیے کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں جبکہ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ائیر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں