ایران سے چھٹے روزمزید 265 پاکسانی وطن واپس پہنچ گئے
کوئٹہ:(دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا۔
ضلعی حکام کے مطابق گبدیمدان اور تفتان بارڈر سے آج مجموعی طورپر 265افراد واپس وطن پہنچے، ایران سے تفتان پاسپورٹ گیٹ کے ذریعے آج 200 افراد وطن پہنچ گئے۔
اِسی طرح گبدیمدان سرحد سے مجموعی طور پر65 افراد وطن واپس پہنچے جب کہ چھ روز کے دوران مجموعی طورپر 1762 افراد ایران سے تفتان پہنچے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ وطن واپس پہنچنے والوں میں طلبا ءاور سیاح بھی شامل ہیں، ایران سے آنے والے تمام افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔