عالمی مارکیٹ میں پام آئل مہنگا، مقامی گھی اور تیل کے نرخ بڑھنے کا خدشہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس ہو سکتے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں پام آئل کے نرخ میں 75 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 1100 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئے ہیں، 26 فروری کو پام آئل کا نرخ 1025 ڈالر فی ٹن تھا، فیوچر ٹریڈنگ میں بھی مسلسل تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں مقامی سطح پر خوردنی گھی اور تیل کے نرخ 20 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اپنی پام آئل کی تقریباً 70 سے 80 فیصد ضرورت درآمد پر پورا کرتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں اضافہ براہِ راست مقامی صارفین پر اثر ڈال سکتا ہے۔