اسرائیلی فوج کا 1400 حزب اللہ اہلکار شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 1400 اہلکار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صہیونی افواج کے مطابق 2 مارچ سے اب تک حزب اللہ کے منسوب 43 سو مقامات کو تباہ کیا گیا ہے، فوج کی 5 ڈویژنز جنوبی لبنان میں زمین آپریشن کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق 2 مارچ سے اب تک 1 ہزار 888 افراد شہید ہوئے، اسرائیلی بربریت میں 163 بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔