پی ایس ایل11 : پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 174رنز کا ہدف

کراچی :(دنیا نیوز) پی ایس ایل11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 174رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 43 اور مائیکل بریسویل نے 21 رنز بنائے۔

دوسری جانب محمد حارث نے 18 اور عبدالصمد نے 2 رنز بنائے جب کہ کوشل مینڈس 74 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

واضح رہے ایونٹ میں لاہور قلندرز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں اسے 2 میں شکست اور 2 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے یوں اس ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں جس کی بدولت یہ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں