ٹرالر اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) گوجرہ روڈ چک 323 ج ب قائم پور کے قریب ٹرالر اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق ٹرالر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے موقع پر 2 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
1122 عملہ نے زخمیوں و جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔