آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا: امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ
واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا۔
امریکی ایڈ مرل بریڈ کو پر کا کہنا تھا کہ یوایس ایس فرینک ای پیٹرسن اور مائیکل مرفی نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا، امریکی بحریہ کے میزائلوں سے لیس دو ڈسٹرائر تعینات کیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ آبی گزرگاہ محفوظ رہے اورعالمی تجارت کیلئے اہم گزرگاہ کو کھولنے کے اقدامات تیز کر دیے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی اس محفوظ راستے کا سمندری صنعت کے ساتھ اشتراک کریں گے۔