سکھر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

سکھر: (دنیا نیوز) ٹی این ٹی موڑ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں گشت کے دوران پولیس کا جرائم پیشہ عناصر سے سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب ڈاکو بلال بندھانی زخمی حالت میں پکڑا گیا، گرفتار ڈاکو سنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

زخمی ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، پولیس مقابلے کے بعد فرار ملزموں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، زخمی ڈاکو کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں