کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور اُن کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی۔

کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان صلح ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی، جہاں دونوں نے گرمجوشی سے ملاقات کی، انہوں نے خوب ہنسی مذاق کیا اور جذباتی انداز میں گلے بھی لگایا۔

اس موقع پر 42 سالہ کامیڈین کے ساتھ اُن کی اہلیہ کشمیرا شاہ بھی موجود تھیں، سیٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں تینوں کو مسکراتے، ہنستے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سنیتا آہوجا نے بھی کرشنا ابھیشیک کے ساتھ اپنے تعلق کی درستی کی تصدیق کی اور کہا کہ 14 سال بعد رنجش ختم ہوئی، اب وہ کسی سے ناراض نہیں رہنا چاہتیں بلکہ سب کو دعائیں دینا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں سے کب تک ناراض رہ سکتے ہیں، جب سب اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں تو دل میں میل کیوں رکھا جائے۔

ایک مزاحیہ شو کے دوران مذاق سے شروع ہونے والے تنازع نے بعد میں جھگڑے اور خاندانی اور عوامی اختلاف کی شکل اختیار کرلی تھی ،جو اکثر خبروں کی زینت بنتا رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں