صدر آصف زرداری سے بلوچستان کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے ملک بھر سے غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں۔

ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی اور ملک شاہ گورگیج شریک تھے۔

اجلاس میں ظہور بلیدی، فیصل جمالی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، نواب ثناءاللّہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی نے بھی شرکت کی۔

شرکا میں صادق عُمرانی، اسفندیار کاکڑ، صمد گورگیج، عبید گورگیج، غزالہ گولا اور سنجے کمار بھی شامل تھے۔

دیگر شرکاء میں میر اصغر رند، مینا مجید، نعمت زہری، شہناز عُمرانی، صاحبزادہ امیر حمزہ زہری، بابا غلام رسول عُمرانی اور ربانی کاکڑ شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں