کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن تیز، ہیڈ منی والے 3 ڈاکو گرفتار
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن تیز، 3 ہیڈ منی والے ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔
ایس ایس پی کے مطابق 3 مطلوب ڈاکوؤں نے گرفتاری پیش کی،ایک ہفتے میں آپریشن کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں اظہر ابڑو (20 لاکھ)، عرفان جونیجو (30 لاکھ)، رحمت جتوئی (20 لاکھ انعام) والے ڈاکو شامل ہیں۔
.jpg)
ایس ایس پی کے مطابق گرفتاری پیش کرنے والوں میں امام بخش ناریجو، عاقب جتوئی اور اوشاق ککھرابی جبکہ ہلاک ہونیوالوں میں شاہنواز کلہوڑو، گل جان تنیو، قربان سنجرانی اور یاسین مہیسر شامل ہیں۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ آخری ڈاکو کی گرفتاری یا خاتمے تک کچے کے علاقے میں آپریشن جاری رہے گا۔