اقبالؒ کی فکر منصفانہ، انسان دوست، مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصور سماجی انصاف اور خود کفیل پاکستان کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے، اقبالؒ کی فکر ایک منصفانہ، انسان دوست اور مستحکم نظام کیلئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی جانب سے علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، علامہ اقبالؒ مسلمانان برصغیر کے محسن اور عظیم فکری رہنما تھے، اقبالؒ نے خودی، عمل، ایمان اور فکری آزادی کا پیغام دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار نے محکوم قوم کو بیداری اور خود مختاری دی، آج علامہ اقبالؒ کا پیغام ہمارے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ نے محبت، اخوت اور بیداری ملت کو مقصد حیات قرار دیا، علامہ اقبالؒ کے نظریات کی روشنی میں اتحاد اور علم ہمارا مستقبل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں