تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، تباہ شدہ انفرا سٹرکچر کا جائزہ لیا
تہران: (دنیا نیوز) تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کاجائزہ لیا۔
غیر ملکی سفارتکاروں کو جنگ سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں 3ہزار 375 شہری شہید ہوئے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق شہدا میں 2 ہزار 875 مرد ، 496 خواتین اور 262 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں ریکارڈ کی گئیں۔
40 فیصد لاشیں ابتدا میں ناقابل شناخت تھیں، بعد میں شناخت مکمل کی گئی، فرانزک ٹیموں نے باقیات شناخت کر کے لواحقین کے حوالے کر دیں۔