وزیر خزانہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، معاشی تعاون، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ہوئی، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، چار سال بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کی واپسی بڑی کامیابی ہے، حکومت اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔

یورپی یونین کے سفیر نے وزیر خزانہ کو پاک یورپی یونین بزنس فورم میں شرکت کی دعوت دی، وزیر خزانہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے بزنس فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں