آئی سی سی جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر 4 برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد دستبردار ہو جائیں گے، وسیم خان جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وسیم خان نے 2022ء میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ 3 برس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بھی رہے، پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد وسیم خان آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ آئی سی سی میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران کئی سینئر آفیشلز اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں، جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں