حج 2026: دنیا بھر سے 20 ہزار سے زائد عازمین مدینہ پہنچ چکے

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد جاری ہے، اب تک مختلف پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کے اولین قافلے طواف وعمرہ کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا کے مطابق وقوفِ عرفہ (حج کا رکنِ اعظم) 26 مئی 2026ء (بروز منگل) کو متوقع ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دوران حج موسم گرم اور درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق حجاج سایہ دار جگہوں اور چھتری کا استعمال کریں اور مشروبات و پانی کے چھڑکاؤ کیلئے اسپرے بوتل ساتھ رکھیں۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر عازمین کو گردن توڑ بخار، انفلوئنزا اور پولیو کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں