بہاولنگر: رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، 7ماہ کا بچہ قتل
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے مروٹ کے قریب رشتہ کے تنازع پر فائرنگ سے 7ماہ کا بچہ قتل ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 7ماہ کا بچہ قتل جبکہ دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، انہوں نے بتایا کہ بچے کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا تھا کہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔