جنگ کے اثرات کے باعث ایران میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے محکمہ خوراک و ادویات کے سربراہ مہدی پیر صالحی کا کہنا ہے کہ جنگ کے اثرات کے باعث ملک کے پیٹرو کیمیکل اور فولاد کے شعبوں میں پیدا ہونے والی صورتحال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں مہدی پیر صالحی نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس بات کی پیروی کر رہے ہیں کہ بیمہ کے بجٹ پر نظرثانی کی جائے، ہمیں ناگزیر طور پر بعض ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل کرنا پڑ رہا ہے۔

سربراہ محکمہ خوراک و ادویات کہا کہا ہم نے پارلیمان اور تنظیم پلاننگ اور بجٹ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں تاکہ بیمہ فنڈنگ میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے اور عوام پر براہ راست مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بعض ادویات کی قلت کا سامنا ہے، تاہم بنیادی اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، کچھ مخصوص برانڈ کی ادویات جو پہلے مغربی ممالک سے درآمد ہوتی تھیں، ان کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مہدی پیر صالحی کا مزید کہنا تھا کہ اس قلت کو دور کرنے کی کوشش جاری ہے، ادویات کے استعمال کو مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں