انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 11 مئی سے 18 مئی تک شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے متعلق انتباہ جاری کر دیا۔
کمپنی کے مطابق ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کے لیے مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے یا کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آنے کا امکان ہے۔
اِسی طرح سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کمپنی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے تحت کی جانے والی مرمت 11 مئی سے شروع ہوگی جو 18 مئی تک جاری رہ سکتی ہے۔
— PTCL (@PTCLOfficial) May 10, 2026
کمپنی نے واضح کیا کہ خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی، بفرنگ یا سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔