پاکستان زمبابوے ویمن ٹی 20 سیریز کا آغاز کل، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہو گا۔

دونوں ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچیں، جہاں سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں سب کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے حوصلہ افزائی سے بہت اچھا لگا، سب پروفیشنل کھلاڑی ہیں، سب کھلاڑی چاہتی ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ڈائٹ پلان جو کوچز نے دیا اس پر عمل کر رہے ہیں، چٹ پٹے کھانوں کا شوق نہیں ۔ اپنے آپ کو سیو رکھنے کے لیے ریسٹ کیا آگے بڑے ایونٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ نوجوان اور نئی لڑکیوں کو موقع دیا جائے، فاطمہ ثنا نےکہا کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے، خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں