کم عمر بچوں کیلئے سپیشل موٹر سائیکل ڈرائیونگ پرمٹ لانے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 16 سال سے بڑے اور 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سپیشل موٹر سائیکل ڈرائیونگ پرمٹ لانے کا فیصلہ کر لیا۔
16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کو بائیک چلانے کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری ہوگا، پنجاب کابینہ نے قانون میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹس سے متعلق سیکشن 4 میں ترمیم کے تحت صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2026 کی روشنی میں موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم تجویز کی تھیں۔
ترجمان پنجاب حکومت ک مطابق کابینہ اجلاس نے قانون میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔