لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب کے 98 سینئر سول ججز کے تقرر وتبادلے
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے 98 سینئر سول ججز کے تقرر وتبادلے کر دیے۔
عدالت عالیہ نے فیملی ڈویژن، کریمنل ڈویژن اور سول ڈویژنز کے سینیئر سول ججوں کے تقرر و تبادلے کئے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب ٹرانسفر ہونے والے سینئر سول ججز کو 14 مئی تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ، سینئر سول جج وہاڑی کا اضافی چارج سینئر سول جج کریمنل ڈویژن کو سونپ دیا گیا ۔
دوسری جانب چکوال، چنیوٹ، خوشاب، لودھراں، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کے سینئر سول جج فیملی ڈویژن کا اضافی چارج کریمنل ڈویژن کے سینئر سول ججز کوتفویض کیا گیا ۔
خیال رہے مذکورہ سینئر سول ججز اضافی چارج آئندہ احکامات تک سنبھالیں گے۔