جنگ ختم ہونے پر حالات بہتر اور مہنگائی کم ہوجائیگی: خواجہ آصف کی غریب عوام کو تسلی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جب جنگ ختم ہو گی حالات بہتر ہوں گے اور مہنگائی کم ہو گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے غریب عوا م کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ حالات کے باعث جو بوجھ پڑ رہا ہے اسے کسی طریقے سے تو مینج کرنا ہے، اللہ نہ کرے کہ جنگ لمبی ہو، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر بوجھ پڑا ہے، پٹرولیم مصنوعات پوری دنیا اور خطے میں مہنگی ہوئی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جیسے ہی جنگ کا مستقل حل نکلے گا قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں