اقوام متحدہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لبنان پر 100 حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک اور متعدد خاندان بے گھر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور امدادی ادارے متاثرہ افراد تک مدد پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ضرورت تشدد کے خاتمے اور حقیقی جنگ بندی کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی شہری آبادی کے لئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے جبکہ مسلسل حملوں کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔