اقوام متحدہ کا ایران امریکا تنازع ختم کر نے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے ایران امریکا تنازع ختم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے امریکی صدر کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہیں۔
فرحان حق کا مزید کہنا ہے کہ اگر دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے۔